لفنگے کی ڈائری

مخمصہ

Posted in Poetry, شاعری by لفنگا on January 27, 2010

میں خون بیچ کر روٹی خرید لایا ہوں

فقیہِ شہر بتا  یہ حلال  ہے  کہ  نہیں؟

بصارت

Posted in Poetry, شاعری by لفنگا on January 21, 2010

جب سے چوما ہے تیری آنکھوں کو

مجھے تب سے للگتا ہے

میں ہونٹوں سے دیکھ سکتا ہوں

زمانے کے انداز بدلے گئے

Posted in Pakistan, myself, بقلم خود, فضولیات by لفنگا on December 12, 2009

کیا کبھی آپ نے پاکستان کے موجودہ کرنسی نوٹوں کا مشاہدہ کیا ہے؟

کسی دور میں “حصولِ رزقِ حلال عین عبادت ہوا کرتا“ تھا۔

پر اب؟؟؟

(more…)

اسلام میں شرک اور غلو

Posted in اسلام by لفنگا on December 5, 2009

لیکچر از مولانا توصیف الرحمان

Part I

Part II

Part III

Part IV

Part V

Part VI

لا علاج

Posted in بقلم خود, شاعری by لفنگا on December 2, 2009

عشق پر طب کا اطلاق نہیں
ورنہ یہ زخم بھر گئے ہوتے

تمہید

Posted in Poetry, شاعری by لفنگا on November 10, 2009

ریل  کی سیٹی میں کیسی درد کی تمہید تھی

تم  کو   رخصت   کر  کے   لوٹا   تو   یاد   آیا

 

لاعلمی

Posted in Poetry, شاعری by لفنگا on October 14, 2009

ستارے بانٹتا ہے وہ ضیاع تقسیم کرتا ہے

سُنا ہے حبسِ موسم میں ہوا تقسیم کرتا ہے

اُسکی اپنی بیٹی کی ہتھیلی خشک رہتی ہے

جو بوڑھا دھوپ میں اکثر حِنا تقسیم کرتا ہے

کوئی روکے اُسے جا کرسراسر ہے یہ پاگل پن

جو بہروں کے مُحلے میں صدا تقسیم کرتا ہے

اُسی سے مانگ تُو ساقی باقی چھوڑ دے سب کو

جو پتھر میں بھی کیڑے کو غذا تقسیم کرتا ہے

رونقیں

Posted in Poetry, بقلم خود, شاعری, فضولیات by لفنگا on October 10, 2009

بین کرتی عورتیں

رونقیں ہیں

….موت کی

!سوچئے

Posted in Pakistan, Poetry, بقلم خود, شاعری by لفنگا on September 30, 2009

یہ عظمت باطل دھوکہ ہے
یہ ثروت  کافر کچھ بھی نہیں
مٹی کے کھلونے ہیں سارے
یہ کفر کے لشکر کچھ بھی نہیں
اللہ سے ڈرنے والوں کو
باطل سے ڈرانا مشکل ہے
گر
خوف خدا ہو دل میں
کسریٰ و قیصر کچھ بھی نہیں
دستور بھی ہے
تنظیم بھی ہے
تہذیب بھی ہے
تعلیم بھی ہے
قرآن میں پنہاں سب کچھ ہے
قرآن سے باہر کچھ بھی نہیں
اسلام اگر منظور نہیں
قرآن اگردستور نہیں
پھر خاک ایسی آزادی پر
یہ ملک‘ یہ لشکر کچھ بھی نہیں۔۔۔

خدشہ

Posted in Poetry, شاعری by لفنگا on September 11, 2009

وہی ہوا نا‘ بچھڑنے پہ بات آ پہنچی

تجھے کہا تھا پُرانے حساب رہنے دے