لفنگے کی ڈائری

آوارہ ' بھٹکے خیا لا ت۔۔۔۔۔۔

تعارف – Introduction September 16, 2007

Filed under: myself, بقلم خود — لفنگا @ 10:51 pm

تو جناب ھم ہین لفنگے۔ یہ میں خود نہیں کہتا، بڑے کہتے ہیں۔ ہاں جی ! بڑے۔ بڑوں کا تو سب کو پتا ہی ہو گا کہ ان کو پیشین گوئیاں کرنے کی عادت یا شوق ہوتا ہے جس کی تصدیق ہم نہیں کر سکے کہ عادت ہے یا شوق۔۔۔

تو جناب لفنگے کو بلاگ ( ڈائری ( کی ضرورت کا ہے کو پیش آ گئی؟ کیوں ہم اپنے خیالات کا اظہار کیوں نہیں کر سکتے جب ابن انشا کھلم کھلا لمبی سی آوارہ گرد کی ڈائری لکھ سکتے ہیں تو ہم پر کوئی اعتراض کا ہے کو؟

ویسے بھی ھمارے صدر، جنابِ مشرف

معا فی چاہتا ہوں لفنگا جو ہوا، میں اب جناب جنرل پرویز مشرف صاحب لکھنے سے تو رہا

نے اظہار رائے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ اور لفنگے تو ویسے بھی کچھ نہیں بلکہ بھت منہ پھٹ ہوتے ہیں۔

اگر بد تمیز بلاگ لکھ سکتا ہے تو لفنگے کی قلم کون روکے؟ لفنگے کی زبان کون پکڑے، حالانکہ بیسیوں بار زبان گدی سے کھنچوانے کی دھمکی سن رکھی ہے بڑوں سے ہم نے۔۔۔۔۔۔۔

 

 

3 Responses to “تعارف – Introduction”

  1. بدتمیز Says:

    سلام
    امید ہے اس کھلی چھٹی سے خوب فائدہ اٹھائیں گیں۔ ویسے بھی صدر پاکستان کی چھٹی سے بہت سے لوگ فائدے اٹھا رہے ہیں۔

  2. Lafunga Says:

    - بدتمیز
    اب دیکھیے کہ من کی آگ کے شعلے کہاں تک پہنچتے ہیں اور کس کس کو لپیٹ میں لیتے ہیں۔۔

  3. خاور Says:

    ویسے لفنگے کے معنی کیا هوتے هیں
    لچا تو وه هوتا ہو جو لُچ تلنے لگے انگریزی میں اس کو
    butt in
    کہتے هیں
    مجھے تو ٹٹی اوجهل کوئی پرانا هی بلاگر لگ رها ہے
    بہرحال ميں اس بلاگ کو بهی اردو کے رنگ میں شامل کر دیتا هوں
    دیکھتے هیں که لفنگے کیا کرتے هیں ـ
    http://khawar.riereta.net/urdu


Leave a Reply