لفنگے کی ڈائری

آزاد پاکستان

Posted in Pakistan, بقلم خود by لفنگا on August 14, 2009

آج پاکستان کا یوم آزادی تھا۔ اور میری پچیسویں سالگرہ۔ مجھے تو سالگرہ مبارک اور آزادی مبارک کے ملے جلے پیغامات موصول ہوئے۔
پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جس کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانان پر مشتمل ہے۔
اور نو جوانان پاکستان کا جوش و خروش آپ سب نے سڑکوں پر اور ٹی وی پر دیکھ ہی لیا ہو گا۔
پاکستان اس وقت توانائی کے بحران کا شکار ہے۔ اعدادوشمار کی عدم دستیابی ہے لیکن آج معمول سے زیادہ پیٹرول خرچ ہوا ہو گا۔ اور یہ استعمال بے سود تھا۔ اس سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ بغیر سائلینسر کے مو ٹر سائکل چلانے سے پاکستان نے کتنی ترقی کر لی ہو گی؟
پر مجھے آج کا دن اس لئے اچھا لگا کہ آج سارا دن لوڈ شیڈنگ کی نعمت سے محروم رہا۔
اللہ پاکستان کو ایسے یوم آزادی روز روز دکھائے جس میں بجلی سارا سارا دن دستیاب رہے۔
اللہ پاکستان کو استحکام عطا فر مائے۔
اللہ پاکستان کو متحد رکھے۔
اللہ پاکستان کو اچھے حکمران نصیب فرمائے۔
اللہ پاکستان کے دشمنوں کو غارت کرے۔
اللہ پاکستان کوعالم اسلام کا حقیقی قلعہ بنائے۔
آمین

5 Responses

Subscribe to comments with RSS.

  1. اجمل said, on August 15, 2009 at 5:52 am

    آپ کو اپنی اور آزادی کی سالگرہ مبارک ہو

    میری رہنمائی فرمایئے کہ کس طرح اپنی اُردو بلاگ کی تشخیص کے ساتھ یہاں تبصرہ کر سکتا ہوں

  2. اجمل said, on August 15, 2009 at 5:53 am

    کمال ہے ۔ میں سمجھ رہا تھا کہ میں کامیاب نہیں ہوا مگر ہو گیا ۔

  3. کنفیوز کامی said, on August 15, 2009 at 9:45 am

    Aameen

  4. DuFFeR - ڈفر said, on August 25, 2009 at 1:18 am

    دعاؤں پر اٰمین
    اور میں نے تو سالگرہ کی مبارک وقت پر دے دی تھی نا!۔

  5. Lafunga said, on August 26, 2009 at 5:59 am

    جی مبارک وصول ہو گئی تھی۔ رسید کاٹ دوں کیا؟


Leave a Reply