لفنگے کی ڈائری

آوارہ ' بھٹکے خیا لا ت۔۔۔۔۔۔

!سوچئے September 30, 2009

Filed under: Pakistan, Poetry, بقلم خود, شاعری — لفنگا @ 1:53 am

یہ عظمت باطل دھوکہ ہے
یہ ثروت  کافر کچھ بھی نہیں
مٹی کے کھلونے ہیں سارے
یہ کفر کے لشکر کچھ بھی نہیں
اللہ سے ڈرنے والوں کو
باطل سے ڈرانا مشکل ہے
گر
خوف خدا ہو دل میں
کسریٰ و قیصر کچھ بھی نہیں
دستور بھی ہے
تنظیم بھی ہے
تہذیب بھی ہے
تعلیم بھی ہے
قرآن میں پنہاں سب کچھ ہے
قرآن سے باہر کچھ بھی نہیں
اسلام اگر منظور نہیں
قرآن اگردستور نہیں
پھر خاک ایسی آزادی پر
یہ ملک‘ یہ لشکر کچھ بھی نہیں۔۔۔

 

10 Responses to “!سوچئے”

  1. بہت خوب جناب۔ یقین مانیں ایک ایک مصرع سیدھا دل پر اثر کرتا ہے۔

  2. جزاک اللہ بہت خوب جناب بہت پسند ائی یہ نظم بہت شکریہ یہاں پوسٹ کرنے کےلیے

  3. Saad Says:

    بہت خوب جناب

  4. جعفر Says:

    یار یا تو اپنا نام بدلے لے
    یا شاعری بھی لفنگوں جیسی کر
    بہت ہی اعلی
    زبردست۔۔۔

  5. بہت خوب جناب

  6. خرم Says:

    ماشاء اللہ بہت اچھا لکھا ہے۔

  7. کنفیوز کامی Says:

    ماشااللہ خوب ترقی ہو رہی ہے بھاءی بہت اچھے


Leave a Reply