ایک محنتی،(دو سال سے تازہ) ماسٹر ڈگری ہولڈر ، با صلاحیت خوبرو ، باریش ،
پاکستانی نوجوان کے لئے اچھے روز گار کی تلاش ہے۔رشتہ کو بھی روزگار سمجھ کر
قبول کر لیا جائے گا۔
نوٹ:
- نوجوان اخبارات اور دیواروں سے نوکری کے اشتہارات پڑھ کر درخواستیں دے
دے کر تھک چکا ہے۔ اپنا ذاتی بنک اکاؤنٹ تک نہ ہے پھر بھی ہزاروں روپے
نوکری کی درخواست کے لئے بنک ڈرافٹ بنوانے اور ڈاک خرچ کی مد میں گنوا چکا
ہے۔
- سرکاری اداروں سے پیشگی معذرت بوجہ رشوت اور سفارش کی عدم دستیابی
Advertisement
حد سے زیادہ آبادی اور بے تکے معاشی نظام کے باعث آپکو نوکری نہیں مل سکتی:
سیاست دان۔
سیاستدان دی ایسی دی تیسی
عوام الناس
يا
عوام کا ستياناس ؟
افتخار صاحب:
آپ کا بلاگ نہیں کھلتا میرے پاس۔ میں evo استعمال کرتا ہوں۔
دونوں۔۔
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
نوکری تو شاید مل جائے اس کو چھوڑو تھیم بہت اچھی ہے.
شکاری:
شکریہ
او یار تھیم کا کانسیپٹ اچھا ہے لیکن پڑھنا بہت مشکل ہو گیا ہے
پوٹینشل نوکری لوز کر سکتا ہے تو اس بلاگ کی وجہ سے
ڈفر:
اب ٹھیک ہے ؟
پوٹینشل نوکری لوز کرنے سے کیا مراد؟ وضاحت درکار ہے
نوکری ؟ جس کے لیے اشتہار دیا ہے
پہلے سے بہتر ہے اب
آخر مل ہی جائے گی نوکری۔۔۔۔
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
ھمیں پتہ تھا پاکستان میں نوکری نہیں ملنی۔اس لئے کمسنی میں جاپان اگئے۔آپ کے بھی جدھر سینگھ سمائیں نکل جائیں۔
اگرچہ کافی دیر سے آپکی یہ تحریر پڑھ رہا ہوں سو اُمید ہے کہ انشاءاللہ ضرور ذریعۂ معاش کا بندوبست ہو چکا ہوگا لیکن اگر پھر بھی نہیں ہوا تو ہم سے رجوع فرمائیں۔
adilbaiya@yahoo.com
Alhumd-o-Lillah
I m on Job. This is why I m away from my Blog.