لفنگا کسے کہتے ہیں؟
یہ تفصیل سے لفنگا خود بھی جاننا چاہتا ہے اور کل تو ویسے بھی خاور کھوکھر صاحب کو بھی میری طرح اشتیا ق ہوا جس کا اظہار انہوں نے تبصرہ میں کیا۔
کوشش میں بھی کر رہا ہوں آپ سب قارئین سے بھی مدد کی درخواست ہے۔
فیروز سنز کی ڈکشنری تو کچھ اسطح کہتی ہے:
لفنگا: A vain-glorious fellow; a braggert; a loose character:

جہاں تک میرے زاتی تجربے کا سوال ہے تو اگر میں اپنی وہ حرکتیں دیکھوں جن کی بنا پر لفنگا قرار پاتا ہوں تو لفنگا ایک ایسے شخص ‌کو کہ سکتے ہیں جو آپ کو اپنی گلی یا محلے کی نکڑ پر فضول کھڑا ملے۔ یا جو راہ چلتے لوگوں پر آوازے کستا ہو۔ اور بڑوں کی بات نہ مانتا ہو۔

یا پھر

فسانہ آزاد کے ہیرو کو لیجئے جو اس معاشرت کا نمائندہ ہے۔مگر نہایت ہی گھٹیا قسم کا معمولی آوارہ نوجوان ہے۔ جس کی زندگی کا نہ کوئی معیار ہے اور نہ کوئی مقصد ۔ سرشار نے اپنے اس ہیرو کو یگانہ روزگار بنانے کی کوشش کی ہے مگر یہ اسی طرح کا بے ڈھنگا ، اوچھا اور لفنگا ہی رہا

Advertisements