یہ جملہ آپ کو سفر کرتے سڑکوں کے گرد دیواروں پر، اخباروں میں یا پھر بسوں، ویگنوں میں لگے سٹکر کے زریعے اکژ پڑھنے کو ملتا ہے. ہاں یہ تو میں بھول گیا جادو بر حق ہے. جادو وہ جو سر چڑھ کو بولے. محبوب قدموں میں. رشتہ میں ناکامی. کالے علم کی کاٹ کے ماہر. شادی سے پہلے ہم سے ضرور ملئے.
دنیا بھر کے ڈاکٹر جو مرض قابل علاج نہ بنا سکے، پاکستان کے نیم حکیم اور عامل اس کوقابل علاج بنا چکے ہیں.اور داد ہے ہماری پاکستانی عوام کو جن کے بل بوتے پر یہ کاروبار چمکتے ہیں اور پھلتے پھولتے ہیں.
میاں بیوی، رشتے دار، بہن بھائی اپنی غلط فہمیاں دور نہیں کریں گے پر ان عاملوں کے پاس دوڑے چلے جائیں گے.
مائیں اپنی مامتا کی تسکیں تو خدا جانے کر پائیں یا نہ کر پائیں پر کسی دوسرے کا لعل کو ان عاملوں کے کہنے پر زبح ضرور کر دیں گی..کبھی قرآن کی تلاوت کرنا نصیب نہ ہو پر تعویز اور سفلی علم کے چکر میں قرآن کی بے حرمتی ضرور کریں گے.
کسی عزیز کے جنازہ پر نہ جائیں گے ک عبرت ہو پر رات کے اندھیرے میں کسی میت کو بے گورو کفن کر کے بے حرمت ذرور کریں گے.
اللہ کی مقرر کردہ حدیں ضرور توڑیں گے. حرام کو حلال ضرور کریں گے.بیماری کا ابتدئی مدت میں علاج اور تشخیص نہیں کروائیں گے پر ان کے تعویز گنڈوں کے چکر میں مرض بڑھا لیں گے. جب پانی سر سے گزر جائے گا تو مریض کی موت کا زمہ ڈاکٹر پر ڈال دیں گے.
یا اللہ اس قوم کو عقل دے. ہدایت دے. آمین

Advertisements